• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 69653

    عنوان: میں طریقت کے بارے میں شبہ میں ہوں

    سوال: میں طریقت کے بارے میں شبہ میں ہوں، میں شیخ ذوالفقار نقشبندی ، پاکستان، کا خلیفہ ہوں،شیخ کے ایک مرید نے شیخ کا بہت زیادہ احترام کیا اور شیخ نے کہا کہ میں تمہارے دل کی حالت جانتاہوں۔ آپ کے دل کو نیکی اور اچھائی میں بدلنے میں ان کی نظر بہت زیادہ طاقتور اور تیز ہے، وہ اور ان کا سلسلہ آپ کے دل کو بدلنے کا ذریعہ ہے۔ اور ایک بڑا سوال کشف کے بارے میں ہے۔ میریدین اور نقشبندیہ کے کچھ شیوخ کہتے ہیں کہ شیخ کو کشف ہوتاہے اور وہ آپ کے دل کی حالت کو جانتے ہیں۔ اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ علم غیب اور شرک کا نظریہ تو نہیں؟اور کیا میں اس نظریہ پر یقین کے ساتھ بھروسہ کرسکتاہوں؟ میں ایک اچھا مسلمان بننا چاہتاہوں اور اسلام پر عمل کرنا چاہتاہوں۔ اس بارے میں نے بہت سے علماء اور تبلیغی حضرات سے رابطہ کیا ، جیسے تبلیغی جماعت، جماعت اسلامی مگر مجھے معلوم ہوا کہ وہ جماعتیں صحیح سے اسلام پر عمل نہیں کررہی ہیں اور ان میں سے کچھ اسلام کے ایک حصے پر عمل کررہی ہیں، مثال کے طورپر وہ بینک سے لون لیتے ہیں، شادی میں جہیز لیتے ہیں،کام میں آسانی کے لیے رشوت دیتے ہیں، فلم دیکھتے ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ میں اسلام پر پورے طورپر عمل کرنے کے لیے صحیح راستہ کیسے پاؤں؟ اور کیا مکمل مسلمان بننا ممکن ہے؟

    جواب نمبر: 69653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 942-962/B=12/1437 اللہ کے کچھ بندے ایسے نیک ولی ہوتے ہیں جن کے قلوب بہت ہی مُزَکیّٰ اور مُجلّٰی (یعنی صاف ستھرے) ہوتے ہیں انہیں کبھی کبھی کشف بھی ہوتا ہے لیکن کشف کو شریعت میں حجت شرعیہ نہیں مانا گیا ہے۔ اس لیے اس پر یقین بھروسہ نہیں کرنا چاہئے آپ ایک اچھے مسلمان بننا چاہتے ہیں تو کسی عالم باعمل جو متبع سنت ہو ان کی مجلس میں جاتے رہیں ان شاء اللہ آپ کی بہترین اصلاح ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند