• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 69444

    عنوان: درویش، فقیر اور ملنگ کی تعریف؟

    سوال: شریعت میں درویش، فقیر اور ملنگ کی کیا تعریف ہے؟ اور ان میں فرق کیا ہے؟

    جواب نمبر: 69444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1378-1440/L37=01/1438 درویش اور فقیر ہم معنی ہے جن کے پاس مال و زر نہ ہو اسی طرح جو لوگ اللہ کے لیے دنیاوی خواہشات ترک کرکے عزلت اختیار کرلیتے ہیں وہ بھی درویش اور فقیر کہلاتے ہیں۔ ملنگ : بیخود شخص کو کہتے ہیں، جو شخص اللہ کی محبت میں مجذوب ہو جائے اور عقل کھودے اس پر بھی ملنگ کا اطلاق کردیتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند