• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 176839

    عنوان: مجھے بہت پریشانی ہے،برے خیالات آنے کی وجہ سے بتائیں میں کیا کروں؟

    سوال: مجھے بہت پریشانی ہے،برے خیالات آنے کی وجہ سے بتائیں میں کیا کروں؟ ایمان پر خاتمہ کے لیے دعا کے ساتھ اور کوئی عمل بتائیں ۔کیا بہت برے خیال کسی کے جادو یا شیطانی اثر کی وجا سے آتے ہی؟ں کیا اتنے برے خیال آنے سے عذاب و پکڑ ہوگی؟ہم نہیں چاہنے پر بھی بہت برے خیال ایمان کے بارے میں آنے سے ایمان کا نقصان ہوگا؟

    جواب نمبر: 176839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 565-431/B=06/1441

    برے خیالات اپنے آپ آنے پر اللہ کے یہاں کوئی پکڑ نہیں ہے، آپ پریشان نہ ہوں۔ آپ کثرت سے یہ دعا پڑھتے رہیں:۔ رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ ، وَاَعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ ۔ یا جب برے خیالات آئیں تو اَعُوْذُ بِاللّہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ تین بار پڑھ کر تھتکار دیا کریں۔ ان شاء اللہ یہ وسوسے اور خیالات ختم ہو جائیں گے۔ اللہ تعالی آپ کو شیطانی خیالات سے نجات عطا فرمائے اور سکون نصیب فرمائے۔ اللہ تعالی آپ کا اور تمام مسلمانوں کا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند