• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 173146

    عنوان: اللہ كا ایسا خوف جو گناہوں سے روك دے اس كے بارے میں رہنمائی فرمائیں

    سوال: میں اللہ سے ڈرنا چاہتی ہوں جیسے اللہ سے ڈرنے کا حق ہے اور ایسا ڈر جو گناہوں سے اللہ کی نافرمانیوں سے روک دے، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 41-35/M=01/1441

    بے شک اللہ سے اسی طرح ڈرنا چاہئے جس طرح ڈرنے کا حق ہے اور اس کی صورت یہ ہے کہ آدمی، زندگی کا ہر لمحہ اس طرح گذارے کہ اس میں اللہ تعالی کی نافرمانی سے بچے، مامورات کو بجالائے اور منہیات سے مکمل اجتناب کرے، گناہوں پر اللہ تعالی کی پکڑ اور عذاب کا استحضار کرے تاکہ خوف غالب رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند