• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 172723

    عنوان: بچے كی اصلاح كا طریقہ

    سوال: سلام۔ میرا چھو ٹا بھائی ہے اس کا نام شایا ن علی ہے ، وہ بچپن سے لاڈلا ہے تھوڑا سب کا، گھر میں سب سے چھو ٹا ہے ، اب وہ چو دہ سال کا ہے مگر اس نے بہت تنگ کرا ہوا ہے ، اس کو ہم نے ضد پر اس کی موبائل دیدیا تھا، مگر پگر پتہ چلا کے وہ فیس بک پر لڑکی کے چکر میں پڑ گیا۔ اور اتنا پا گل ہو گیا کے ماں باپ کسی کی پرواہ نہیں۔ پھر اس سے ہم نے مو بائل لے لیا، مگر اس نے اس بات پر ہر حد پار کردی، غصہ اس کو بچپن سے بہت آتا ہے مگر اب اتنا بڑھ گیا ہے کہ اس کو کچھ نظر نہیں آتا، کہ اس نے بہت برتمیزی کی گھر سے چلا گیا ایک بار مگر پھر رات تک آگیا، اور جب اس سے مو بائل لیا تو اس نے اپنی ماں کا بھی لحاظ نہیں کیا اور ان پر ہا تھ اٹھا لیا۔ اور آوارہ ہو گیا، منع کرنے کے باوجود بھی۔ اور پھر پتہ لگا کہ سگریٹ بھی پی کی، اتنے سے بچے نے یہ سب کرلیا، اس کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے میری ماں کی صحت خراب رہتی ہے ، وہ بہت پریشان رہتی ہیں، اور اب وہ نانی کے پاس چلا گیا موبائل کے لئے اور اب بھی بولتا ہے کہ میں اور بھی کرسکتا ہوں ، اور اس کو احساس ہو تا ہے مگر پھر لگتا ہے وہی پاگل اور جنونی ہوگیا، روز روز اس کی حرکتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور غصہ اور جنون بھی، اور میری ماں کی پریشان بھی۔ برائے مھربانی کچھ بتائیں کہ اس کا غصہ ختم ہو جائے اس کو اپنی غلطیوں کا احساس ہو جائے ، اس کو اپنی گھر والوں سے خاص طور پر ماں سے محبت ہو جائے اور راہ راست پر آجائے ۔

    جواب نمبر: 172723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1488-1256/L=01/1441

    اگر آپ کے قریب میں کوئی بزرگ ہوں تو آپ اپنے بھائی کو ان کی خدمت میں بھیجا کریں یا وقت نکال کر چلہ چار مہینے کے لئے تبلیغ میں بھیج دیں جب اس کو دین کی سمجھ آئے گی تو ان شاء اللہ وہ گناہوں سے بھی بچے گا اور لوگوں بالخصوص والدین بھائی بہنوں کے حقوق کو جان کے ان کی ادائیگی کی کوشش کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند