• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 170506

    عنوان: ہم گناہوں سے کیسے بچیں

    سوال: میں مکہ مکرمہ میں رہتا ہوں حدود کے اندر اور مجھے کوئی ایسا راستہ بتائیں جس گناہ سے میں بچتا رہوں اور الحمداللہ میں ابھی پہلے سے بہت بدل گیا ہوں مگر میں جہاں پے رہتا ہوں اور جہاں کام کرتا یہ دونوں جگہ بھی حدود کے اندر ہے مگر افسوس یہاں پر میرے ہی بیچ میں ہر گناہ لوگ کرتے ہیں اور کھلے عام حرام کھانا حرام کھلانا نماز کی پابندی نہ کرنا لڑکیوں سے ناجائز تعلقات اور گندی فلمیں دیکھنا میرے جانکاری میں صرف یہاں شراب اور زنا چھوڑ کر ہر گناہ لوگ کرتے ہیں اور الحمداللہ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے مجھے ان سب سے بچایا ہوا ہے بس کبھی کبھی فجر کی نماز میں تاخیر ہو جاتی ہے آپ لوگ دعا کریں کہ اس کی بھی پابندی ہوجائے مگر یہاں یہ سارے گناہ دیکھ کر میرا دل بہت زیادہ گھبراتا ہے اور مجھے صحابہ کرام کا یہاں پہ گناہ سے جو ڈر تھا وہ یاد آتا ہے تو اور گھبراہٹ ہونے لگتی ہے اور میں ان لوگوں کو جو میرے ساتھ رہتے ہیں بہت سمجھاتا ہوں مگر کوئی اثر نہیں پڑتا اور یہاں رہنا بھی مجبوری ہے آپ لوگ بتائیں ایسے ماحول میں کیا کیا جائے اور کیسے اپنے آپ کو گناہوں سے بچایا جائے آپ حضرات میری بہت ہی دردمندانہ گذارش ہے کہ کہ اس میری کچھ مدد کریں اور یہاں کے لوگوں کیلئے اور میرے لیئے بھی دعائیں کریں اللہ آپ کو اور مجھے اور سارے عالم کے مسلمانوں کو دین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

    جواب نمبر: 170506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1024-896/L=10/1440

    ان مقامات میں اگر رہنے کی توفیق آپ کو ملی ہے تو اس پر اللہ کا شکر ادا کریں اور ہر وقت کو اخروی اعتبار سے قیمتی بنانے کی کوشش کریں اور گناہوں سے ہر ممکن بچتے رہیں ایسے مقامات پر جہاں عبادت وغیرہ کا ثواب بڑھ کر ملتا ہے وہیں گناہوں پر بسا اوقات سخت پکڑ ہوجاتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ بہت سے اسلاف مستقلاً ایسے مقامات میں رہائش اختیار کرنے کو پسند نہیں کرتے تھے ؛اس لیے آپ بھی گناہوں سے بچنے کے لیے ہمت سے کام لیں اور گناہوں کا خیال آنے پر اس کی طرف التفات نہ کریں اور اللہ رب العزت کی پکڑ کا خیال کریں ،نیز فارغ اوقات کو بجائے لہو ولعب میں مشغول رکھنے کے ذکر تلاوت ،عبادت وغیرہ میں مشغول رکھیں اللہ آپ کے وہاں کے قیام کو نجات کا ذریعہ فرمائے اور جولوگ وہاں رہ کر بھی اس کی قدر نہیں کرپارہے ہیں یا گناہوں مبتلا ہیں ان کو صحیح سمجھ نصیب فرمائے (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند