• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 168594

    عنوان: میں نماز کا پابند بننا چاہتاہوں، کوشش بھی کرتاہوں ، مگر کچھ دن بعد بہک جاتاہوں ، میں کیا کروں

    سوال: (۱) میں نماز کا پابند بننا چاہتاہوں، کوشش بھی کرتاہوں ، مگر کچھ دن بعد بہک جاتاہوں ، میں کیا کروں کہ نماز کو کثرت سے ادا کرسکوں اور شیطان نہ بنوں؟ (۲) گناہوں سے کیسے بچوں؟ (۳) ذہنی اور قلبی سکون کیسے حاصل ہو؟

    جواب نمبر: 168594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:621-568/L=6/1440

    (۱،۲،۳)نمازوں کی پابندی اور گناہوں سے بچنے کے لیے ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہے ،جب تک آپ ہمت سے کام نہ لیں گے نمازوں کا پابند ہونا یا گناہوں سے بچ پانا دشوارہوگا؛اس لیے آپ ہمت سے کام لیں اور اپنے آپ کو نماز کا پابند بنائیں گو نفس پر شاق ہی کیوں نہ ہو اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں نماز پڑھنے کے جو فضائل ہیں اس کو ذہن میں رکھیں اور ترک پر جو وعیدیں ہیں اس کا بھی استحضار کریں اور فارغ اوقات کو لایعنی چیزوں میں لگانے کے بجائے ذکر تلاوت تسبیح وغیرہ میں لگائیں، اکثر خرابی فارغ اوقات کو لایعنی امور میں لگانے سے ہوتی ہے، اور جب اس طور پر آپ زندگی گزارنا شروع کردیں گے تو قلبی راحت بھی آپ کو نصیب ہوگی؛ کیونکہ قلب اور وح کو سکون اللہ کی یاد سے ہی ملتاہے ۔ ألا بذکراللہ تطمئن القلوب


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند