• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 168088

    عنوان: حسن اخلاق كے حصول اور غصے پر قابو پانے كا طریقہ

    سوال: آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے حسن اخلاق اور غصے پر قابو پانے کی تمام دعائیں بتائیں۔ خیر

    جواب نمبر: 168088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 544-494/H=05/1440

    حسن اخلاق کے حصول اور غصہ پر قابو پانے کے لئے کسی مصلح کی ضرورت ہے حضراتِ اکابر کی تصنیف کردہ کتب کے مطالعہ سے بھی اِس سلسلہ میں فائدہ ہوتا ہے ” الاعتدال فی مراتب الرجال المعروف بہ اسلامی سیاست“ اُردو حاصل کرلیں۔ (ب) بہشتی زیور۔ (ج) فضائل اعمال۔ (د) منتخب احادیث، کا کثرت سے مطالعہ کیا کریں اور جن متبع سنت شیخ کامل سے تعلق و رابطہ قوی اختیار کریں اُن کی ہدایات کو حرزجان بنائیں اللہم انی اسئلک الھدیٰ والتقیٰ والعفاف والغنیٰ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور اول و آخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھا کریں اور یہی عمل رات کو باوضوء سونے سے پہلے کرلیا کریں اللہ پاک جمیع مقاصد حسنہ میں کامیابی عطا فرمائے مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند