• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 166073

    عنوان: نیك اور اچھی اور اچھی زندگی گذارنے كے لیے مجھے كوئی مشورہ دیں

    سوال: میری عمر ۲۲ سال ہے، اللہ کے فضل وکرم سے اللہ کی عبادت کرتاہوں، صدقہ کرتاہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں، مگر اب بھی ایک بات ہے جو دس سالوں سے میرے ماغ میں کھٹکتی ہے، وہ یہ ہے کہ مجھے بہت زیادہ احتلام ہوتاہے، کبھی کبھار خود بخود، اور کبھی کبھار حرام چیزوں کو دیکھ کر میں یہ گنا ہ کرتاہوں اپنی شہوت کو پوری کرنے کے لیے غلط طریقے سے ، اور اس وقت بہت زیادہ مایوسی ہوتی ہے، میں اللہ سے دعا کرتاہوں کہ مجھے موت دیدے۔کیا آپ میرے مسئلہ کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے میری مدد کرسکتے ہیں؟میں ایک نیک اور اچھی زندگی گذانا چاہتاہوں، میں سو فیصد پکا مومن بن کر مرنا چاہتاہوں، میں اس وقت فائنل سال میں ہوں، میں نے سنا ہے کہ دارالعلوم افتا ء کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے میں سب سے اچھا فلیٹ فارم ہے۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 166073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:163-136/SD=2/1440

     جب آپ کو خود احساس ہے کہ آپ ایک غلط کام میں ملوث ہیں، توہمت سے کام لینا چاہیے ،گناہوں کو چھوڑنے میں عزم و ہمت سے کام لینا پڑتا ہے ،مفید کاموں میں مشغول رہیں، خالی نہ رہیں، نگاہوں کی حفاظت کریں، اگر شادی نہ ہوئی ہو، تو جلد از جلد شادی کی فکر کریں، کسی اللہ والے متبع سنت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرکے اُس سے راہنمائی حاصل کرتے رہیں، انشاء اللہ گناہ سے حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند