• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 164957

    عنوان: اصلاح کے لیے شیخ طریقت کی صحبت زیادہ موٴثر ہے یا جماعت میں وقت لگانا؟

    سوال: ابھی حال ہی میں برطانیہ سے ہمارے محلے میں چالیس دن کے لیے ایک جماعت آئی تھی، ما شاء اللہ ، انہوں نے اچھی کوششیں کیں ، لیکن ایک مذاکرہ میں امیر صاحب نے کہا کہ اگر تم معمول کے مطابق چالیس دن لگاؤ تو یہ کسی شیخ طریقت کی صحبت میں چالیس سال گذارنے کے برابر فائدہ دے گا؟اس بات سے مجھے حیرانی ہوئی۔ میں بھی چونکہ جماعت سے جڑا ہوا ہوں، الحمد للہ، اور تبلیغ اور طریقت سے دونوں سے جڑا ہوا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ نظریہ درست ہے؟کیا اس کامطلب یہ ہے کہ طریقت کم موٴثر ہے؟یا یہ بالکل غلط بیان ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 164957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 17-147/B=2/1440

    امیر صاحب کی یہ بات غلو کی ہے اور شریعت و طریقت سے ناواقفیت پر مبنی ہے اگر وہ کسی اللہ والے عالم باعمل کی صحبت میں بیٹھتے تو ایسی بات نہ کہتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند