• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 163241

    عنوان: غیرت پیدا ہونے کی سبیل

    سوال: حضرت، میری پریشانی یہ ہے کہ مجھ میں غیرت نہیں ہے۔ مجھے غصہ نہیں آتا کبھی بھی جائز جگہ بھی نہیں آتا۔ لوگ میری ماں بہن کی بے عزتی کرتے ہیں۔ لوگ میرے دین اسلام کی بے عزتی کرتے ہیں، پیارے نبی کی شان میں گستاخی کرتے ہیں ۔ لیکن مجھے اپنی جان سے اتنی محبت ہے کہ میں سب سن لیتا ہوں چپ کرکے۔ میرا خون کیوں نہیں کھولتا۔ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ جائز جگہ مجھے غصہ آئے میری ماں بہن اور میرے دین کی کوئی توہین کرے تو۔ نہ میں مرنے سے ڈروں نہ مارنے سے۔ میرے اندر غیرت پیدا ہو جائے۔ اللہ کے واسطے کوئی مجرب عمل بتادیجئے۔

    جواب نمبر: 163241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1224-1084/H=10/1439

    کسی متبع سنت شیخ کامل سے بیعت ہو جائیں ان سے رابطہ قوی رکھیں ان کی ہدایات و نصائح پر عمل کرتے رہیں حضرت مولانا محمد اشرف علی صاحب تھانوی رحمہ اللہ کی تصانیف بالخصوص حیاة المسلمین کا بار بار مطالعہ کریں اللہ پاک منزل مقصود تک رسائی بسہولت فرمادے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند