• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 161799

    عنوان: غلط عادات سے چھٹکارہ پانے کی سبیل

    سوال: میں پانچوں وقت کی نماز جماعت سے پڑھتاہوں، مگر مجھے فحش ویڈیو دیکھنے اور مشت کرنے کی عادت ہے،براہ کرم، بتائیں کہ میں کیسے اس غلط عادت سے چھٹکا را پاؤں؟

    جواب نمبر: 161799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1154-1012/H=9/1439

    تازہ غسل کرکے نئے یا دھلے ہوئے کپڑے پہن کر دو رکعت نفل صلوٰة التوبہ کی نیت سے پڑھ لیں بعد سلام سو مرتبہ درود شریف سو مرتبہ استغفار پڑھ کر اللہ تعالی سے سچی پکی توبہ دونوں گناہوں سے کرلیں اس کے بعد دس دن کی آمدنی غرباء فقراء مساکین محتاجوں کو دیدیں اگر خدانخواستہ پھر یہ گناہ یا ان میں کوئی ایک ہو جائے تو پھر مذکورہ بالا عمل کریں اور جب تک مکمل فراغت نہ ہو جائے اس وقت تک کھانا پینا موقوف رکھیں جب بھی ایسا گناہ ہو پہلی فرصت میں کھانے پینے سے پہلے مذکورہ بالا عمل کرتے رہیں ان شاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں یہ عادتِ بد چھوٹ جائے گی بس اخلاص کے ساتھ عمل شرط ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند