• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 161015

    عنوان: شاذلی سلسلے كی كسی كتاب كا نام بتائیں

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے شاذلی سلسلے کی کوئی کتاب کا نام بتائیں جو اُردو زبان میں ہو۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 161015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1008-871/L=8/1439

    سلسلہ شاذلیہ کاتذکرہ کتابوں میں ملتاہے؛لیکن رفتہ رفتہ سلاسلِ اربعہ(چشتیہ،نقشبندیہ،سہروردیہ،اور قادریہ) کے علاوہ دیگر سلسلے منقطع ہوگئے اور ہندوستان میں تو میرے خیال میں اس سلسلہ کا وجود ہی نہیں ہے ؛اس لیے اس سلسلہ کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے ،اور نہ ہی اس سلسلے کے تعلق سے کسی کتاب کے رہنمائی کرنا ممکن ہے،آپ ”القول الجمیل “حضرت شا ہ ولی اللہ صاحب اور”ضیاء القلوب“ حضرت حاجی امداداللہ صاحب مہاجر مکیکا مطالعہ کریں ،انشا ء اللہ سلاسل صوفیہ کے تعلق سے اچھی معلومات حاصل ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند