• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 159259

    عنوان: کیا دوسرے شیخ سے بیعت ہونے كے لیے پہلے شیخ سےاجازت لینا ضروری ہے؟

    سوال: کیا دوسرے شیخ سے جس سے مناسبت ہو جائے بیعت کرنے کے لیے پہلے شیخ سے اجازت لینا ضروری ہے اگر چہ دونوں ایک ہی سلسلے کے ہوں کیونکہ پہلے شیخ سے تقریباً پانچ سال سے کوئی اصلاحی تعلق اور رابطہ نہیں ہے ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 159259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:759-652/L=6/1439

    اگر پہلے شیخ سے رابطہ منقطع ہو اور ان سے تعلق دشوار ہو تو ایسی صورت میں دوسرے شیخ سے بیعت ہوسکتے ہیں ،اس کے لیے شیخِ اول سے اجازت ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند