• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 157822

    عنوان: موبائل فون پر بیعت

    سوال: کچھ دن پہلے میں نے حضرت مولانا دوالفقار کی ایک ویڈیو دیکھی ، حضرت نے اس میں بیعت کے کلمات پڑھائے اور یہ بھی کہا کہ جو لوگ اپنے گھر میں جہاں کہیں بھی ہو یہ کلمات پڑھ لیں تو بیعت ہو جائے گا، کیا اس طرح ہو سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 157822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:522-476/H=5/1439

    ویڈیو پر کیا کلمات کہلائے تھے؟ ان کو لکھنا تھا بہتر یہ ہے کہ اس کے متعلق خود حضرت مولانا ذوالفقار صاحب مدظلہ یا ان کے خلفاء ومجازین کرام میں سے کسی سے رابطہ فرماکر تحقیق کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند