• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 156636

    عنوان: مریدن كو بند كمرے میں وقت دینا؟

    سوال: کیا شریعت میں یہ جائز ہے کہ شیخ کسی غیر شادی شدہ لڑکی کو خاص (separate) کمرہ میں دروازہ بند کرکے وقت دے،یا اس سے کہے کہ چہرہ سے برقعہ اتار کر مجھے اپنا چہرہ دکھاوٴ، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو نظر لگی ہے یا کوئی جادو ہے؟

    جواب نمبر: 156636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:297-269/L=3/1439

    کسی بھی شخص خواہ وہ شیخ طریقت ہی کیوں نہ ہو کو شرعاًیہ اجازت نہیں کہ مراہقہ یا بالغہ لڑکی سے خلوت میں ملے اور اس سے برقعہ اتار کر چہرہ دکھانے کو کہے۔ مشہور بزرگ شیخ نصیرآبادی رحمہ اللہ سے پوچھا گیاکہ لوگ اجنبیہ عورتوں کے پاس بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کو دیکھنے میں ہماری نیت پاک ہے تو انھوں نے فرمایا: مادامت الأشباہ باقیة فان الأمر والنہی باق والتحلیل والتحریم مخاطب بہ․ ”یعنی جب تک جسم انسانی باقی ہیں امرونہی (شرعی احکام) بھی باقی ہیں اور تحلیل وتحریم کے مخاطب ہیں“ (بوادرالنوادر: ۷۰۲بحوالہ فتاوی رحیمیہ: ۱۰/۹۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند