متفرقات - تصوف

India

سوال # 153389

میں مشت زنی کرتاہوں وہ بھی گندی ویڈیو دیکھ کر اور سیگریٹ بھی پیتاہوں اور میں بہت پریشان ہوں کہ یہ تینوں عمل چھوٹ جائے ، کیا کروں؟

Published on: Aug 10, 2017

جواب # 153389

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1252-1148/B=11/1438



جب شراب کا عادی شراب چھوڑنے کا ارادہ کرلیتا ہے اور شراب بالکل چھوڑدیتا ہے تو مشت زنی ویڈیو بینی اور سگریٹ نوشی اس کے مقابلہ میں بہت معمولی چیز ہے، آپ دل میں عزم مصمم یعنی پختہ ارادہ کرلیں کہ آج کے بعد سے کبھی مشت زنی نہیں کروں گا کبھی ویڈیو نہیں دیکھوں گا اور کبھی سگریٹ نہیں پیوں گا، خواہ کتنی ہی شہوت پریشان کرے اور خواہ سگریٹ کا جتنا بھی جی چاہے تو ایسا پختہ ارادہ کرلینے کے بعد ان شاء اللہ تینوں عادتیں چھوٹ جائیں گی۔ اگر نہیں چھوڑیں گے تو دل، دماغ، بینائی کمزور ہوجائیں گے شادی کے لائق نہ رہیں گے پھر ایسے ہوجائیں گے کہ زندگی پر موت کو ترجیح دیں گے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات