• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 153203

    عنوان: مشت زنی کرنے اور فحش ویڈیو دیکھنے کے کیا گناہ ہیں؟ مجھے اس گناہ سے نکلنا ہے براہ کرم میری مدد کیجئے۔

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ اسلام میں مشت زنی کرنے اور فحش ویڈیو دیکھنے کے کیا گناہ ہیں؟ مجھے اس گناہ سے نکلنا ہے براہ کرم میری مدد کیجئے۔ مجھے دس سال کی عمر یعنی ۲۰۰۳ء سے آج ۲۰۱۷ء تک لگ بھگ بارہ یا چودہ سال سے اس کی عادت پڑی ہوئی ہے، شادی بھی کرلی ہے لیکن نفس کو اس گناہ کو کرنے سے مزہ ملتا ہے جسے مجھے کنٹرول کرنا ہے۔ براہ کرم اس گناہ سے بچنے کی ترکیب تبائیں کہ میں اللہ کی نیک اور پیاری بندی بن سکوں اور کیا اللہ مجھے اس گناہ کی معافی دے گا اور ایک پاک عورت بن پاوٴں گی؟ میں ایک دین کی علم رکھنے والی عورت ہوں ، پردہ سے بھی رہتی ہوں لیکن میری تنہائی پاک نہیں ، مجھے اس کی عادت ہے جس کی وجہ سے میں اب ڈپریشن کی مریض بننے لگی ہوں ، ٹیشن اور غم گین رہتی ہوں ۔ جب جب میں فحش ویڈیو دیکھتی ہوں تب تب مجھ سے یہ گناہ ہو جاتا ہے ۔ اور فحش ویڈیو نہ دیکھنے کی کوشش کروں تب بھی اس پر نفس کنٹرول نہیں ہوتا ۔ براہ کرم میری مدد فرمائیں۔ مجھے اس عادت کی وجہ سے لوگوں کے بیچ رہنے میں اپنے آپ سے نفرت محسوس کرتی ہوں اور اپنے آپ کو مکمل گناہ والی عورت اور زانی عورت سمجھتی ہوں۔ ٹیشن اور ڈپریشن کا شکار بن گئی ہوں، زندگی کی خوشیاں ختم ہوگئی ہیں۔ جب دس سال کی عمر سے کرنا شروع کیا تب سے تیرہ یا چودہ سال تک سمجھ نہیں تھی کہ یہ گناہ کا کام ہے لیکن اب سمجھ آگئی ہے کہ اب نفرتیں ہونے لگی ہیں، پوری پاکدار عورت بننا چاہتی ہوں۔ براہ کرم میری مدد فرمائیں۔ میں نے کل ہی ایک بیان سنا اس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی مرد یا عورت جب جب فحش ویڈیو یا مشت زنی کرتا ہے تب تب اس کی ساری نیکیاں جتنی بھی کی ہوں سب کچھ برباد ہو جاتی ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا میرے سارے روزے ، نماز اور قرآن کی تلاوت برباد ہو گئے؟ کیا میں سر سے پاوٴں تک ایک گنہگار بندی ہوں؟ براہ کرم اس کا جواب ضرور دیجئے، میں بہت ٹینشن میں ہوں۔ دل چاہتا ہے کہ خود کشی کر کے جان دے دوں، یہ گناہ والی زندگی جینے سے اچھا ہے کہ ایک بار گناہ والی موت یعنی خود کشی کرلوں۔

    جواب نمبر: 153203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1141-1178/sd=11/1438

    فحش ویڈیو دیکھنا اور اور مشت زنی کرنا واقعی بڑا گناہ ہے اس میں دین و دنیا دونوں کا نقصان ہوتا ہے ، آپ اللہ سے سچے دل سے تو بہ استغفار کرلیں، ان شاء اللہ گناہ معاف ہوجائے گا ، اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے ، اُس کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے ، مایوسی بھی شیطان پیدا کرتا ہے ، آپ ہمت سے کام لیں، گھر میں کسی دینی کتاب: فضائل اعمال وغیرہ سننے سنانے کا معمول بنائیں، اگر کبھی گناہ ہوجائے ، تو دوبارہ توبہ کر لیں، لیکن پورے عزم کے ساتھ کریں کہ آئندہ گناہ نہیں ہوگا، اس کے باوجود اگر پھر ہوجائے ، تو پھر تو بہ کر لیں، تنہائی میں زیادہ نہ رہیں، ہر وقت کسی مفید کام میں مشغول رہیں۔

    --------------------------

    نوٹ: فحش ویڈیو دیکھنا بالکل بند کردیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند