• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 153099

    عنوان: کیا پیر صاحب مرید کے دل میں تصرف کرکے اپنے دل جیسا بنا سکتے ہیں؟

    سوال: کیا پیر صاحب مرید کے دل میں تصرف کرکے اپنے دل جیسا بنا سکتے ہیں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1190-1152/sn=11/1438

    جس طرح نظر کی تاثیر ہوتی ہے جب کہ حدیث میں ”العین حق“ (بخاری، رقم: ۵۷۴۰) کہا گیا ہے، اسی طرح دل اور اس کے توجہ کی بھی ایک تاثیر ہوتی ہے اور بسا اوقات شیخ کی توجہ سے مرید کا دل بدل جاتا ہے؛ لیکن یہ سب اللہ کی توفیق سے ہوتا ہے، شیخ وپیر کے اختیار میں نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیں: ”شریعت وطریقت“ مجموعہٴ افادات حضرت اقدس تھانوی رحمہ اللہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند