• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 151596

    عنوان: کالج میں رہ کر نظر کی حفاظت کس طرح کریں؟

    سوال: ہم عصری طلبہ کالج میں پڑھتے ہیں، ہمیں پڑھانے والوں میں سے کچھ عورتیں بھی ہیں۔ تو ہم نظر کی حفاظت کس طرح کریں؟

    جواب نمبر: 151596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 786-645/D=9/1438

    حتی الامکان نظر نیچی رکھیں تخاطب خاص کے وقت نظر اونچی کرنی پڑے تو بھی نظر کو جمنے جمانے سے بچائیں اور استغفار اور لاحول ولا قوة الا باللہ کی کثرت رکھیں، کبھی کبھی یہ دعا بھی پڑھ لیا کریں اللہم إني أعوذ بک من فتنة النساء․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند