• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 151139

    عنوان: بد نظری سے كیسے بچا جائے؟

    سوال: الحمد للہ میرے 4 ماہ لگے ہوے ہیں۔ 5 اعمال کی پابندی کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ نے دے رکھی ہے ۔ حضرت میں بد نظری میں مبتلا ہوں۔ بہت کوشش کی مگر ناکام ہوں۔ بہت پریشان ہوں اور اس کے لیے کسی شیخ کی تلاش میں تھا۔ اللہ تعالیٰ نے پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم کے خلیفہ حضرت مفتی اسلم دامت برکاتہم کی خانقاہ تک پہنچا دیا ۔ حضرت پوچھنا یہ ہے کہ ہمارے یہاں شبِ اتوار کی ترتیب ہے ۔ اور شیخ کے یہاں بھی شبِ اتوار کی ترتیب ہے ۔ ایسے میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 151139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 861-804/Sd=9/1438

    اس سلسلے میں آپ اپنے شیخ سے مشورہ کرلیں شیخ جیسا بتائیں، اسی کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند