• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 149906

    عنوان: کیا ذکر بالجہر شرائط کے ساتھ مسجد میں کرنا جائز ہے؟

    سوال: حضرت! کیا ذکر بالجہر شرائط کے ساتھ مسجد میں کرنا جائز ہے؟ اور اگر جائز ہے تو کس طرح اور کن شرائط سے؟

    جواب نمبر: 149906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 900-862/L=7/1438

    ذکر بالجہر جائز اور احادیث سے ثابت ہے، اس لیے مسجد میں ذکر بالجہر کی گنجائش ہے، بشرطیکہ جہر کی وجہ سے نمازیوں کی نماز میں یا سونے والوں کی نیند میں خلل نہ ہو، جہاں تک ہیئت کا تعلق ہے تو حدیث میں کوئی ہیئت مذکور نہیں ہے، البتہ متأخرین صوفیاء خاص طور پر سرہلاکر ذکر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جس کی وجہ سے قلب میں حرارت پیدا ہوتی اور ذکر کے اثرات اعضا وجوارح پر ظاہر ہوتے ہیں؛ اس لیے اگر کوئی متبع سنت بزرگ اس طور پر ذکر کرنے کو بتلائے تو اس طریقہ پر ذکر کرنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند