• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 149345

    عنوان: کیا قرآن وآحادیث سے پیرو ومرشد بننا وبنانا ثابت ہے ؟

    سوال: کیا قرآن وآحادیث سے پیرو ومرشد بننا وبنانا ثابت ہے ؟

    جواب نمبر: 149345

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  760-727/M=6/1438

    پیری، مریدی کاعمل جائز اور ثابت ہے اور اپنی اصلاح کے لیے کسی پیر و مرشد (متبع سنت وصاحب نسبت بزرگ) سے بیعت ہونا مستحب ہے قرآن میں ہے: یَا أیُّہَا النَّبِيُّ إذَا جَآءَ کَ الْمُوٴمِنَاتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰی أنْ لَّا یُشْرِکْنَ بِاللہِ شَیْئًا وَّلَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِیْنَ وَلَا یَقْتُلْنَ أولَادَہُنَّ وَلَا یَأتِیْنَ بِبُہْتَانٍ یَفْتَرِیْنَہبَیْنَ أیْدِیْہِنَّ وَأرْجُلِہِنَّ وَلَا یَعْصِیْنَکَ فِيْ مَعْرُوْفٍ فَبَایِعْہُنَّ وَاسْتَغْفِرْلَہُنَّ اللہ، إنَّ اللہَ غَفُوْرُ رَّحِیْم ․ (سورہ ممتحنہ: ۱۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند