• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 147764

    عنوان: روزانہ کا ذکر کیا ہے جو ہمیں کرنا چاہئے

    سوال: روزانہ کا ذکر کیا ہے جو ہمیں کرنا چاہئے اور کتنی مرتبہ ذکر کرنا چاہئے؟مثال کے طورپر سورة اخلاص ، سورة فلق اور سورة الناس صبح اور شام تین تین مرتبہ پڑھنا ؟

    جواب نمبر: 147764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 410-394/B=5/1438

    صبح وشام ہرروز حسب ذیل تسبیحات پڑھنے کا معمول بنائیں:

    (۱) استغفار ایک تسبیح یعنی ۱۰۰مرتبہ أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیَّ الْقَیُّومَ، وَأَتُوبُ إِلَیْہِ․

    (۲) کلمہ طیبہ: ایک تسبیح یعنی ۱۰۰مرتبہ لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّہِ․

    (۳) درود شریف ایک تسبیح یعنی ۱۰۰مرتبہ چھوٹا بڑا جو درود بھی آپ کو یاد ہو پڑھ لیا کریں۔

    (۴) تیسرا کلمہ: ایک تسبیح یعنی ۱۰۰مرتبہ سبحان اللہ والحمد للہ ولا إلہ إلا اللہ واللہ أکبر ولا حول ولا قوة إلا باللہ العلي العظیم․

    یہ چاروں تسبیحات اعلی درجہ کی مانی گئی ہیں، حضرت شیخ مولانا زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ ترقیات کا زینہ ہیں۔ یعنی ان تسبیحات کو خلوص اور پابندی کے ساتھ پڑھنے سے دنیاوی، دینی، اخروی ہرطرح کی ترقی حاصل ہوتی ہے۔ مذکورہ تینوں سورتوں کا پڑھنا ہرچیز سے حفاظت کے لیے اکسیر ہے۔ اسے بھی پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند