• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 147579

    عنوان: بیعت كیوں ہونا چاہیے؟

    سوال: ایک مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی خانقاہ کے شیخ سے اصلاحی تعلق قائم کرے ؟

    جواب نمبر: 147579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 337-305/Sn=4/1438

    ضروری تو نہیں، اگر کوئی شخص بہ طریقِ متعارف کسی شیخ سے بیعت نہ ہو اور خود علم دین حاصل کرکے یا علماء سے تحقیق کرکے اخلاص کے ساتھ احکام شرعیہ پر عمل کرتا رہے تو وہ بلاشبہ نجات پانے والا اور مقرب عند اللہ ہے؛ لیکن مشاہدہ یہی ہے کہ عمل واصلاح کا جو درجہ مطلوب ہے وہ کسی کامل متبع سنت شیخ سے بیعت ہوئے بغیر اطمینان کے ساتھ عادةً حاصل نہیں ہوتا۔ (مستفاد امداد الفتاوی: ۵/ ۲۴۷، ط: کراچی)؛ اس لیے ”بیعت کسی شیخ کامل اور متبع سنت سے ضرور ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند