• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 146043

    عنوان: مرشد سے بیعت کا تعلق ختم کرنا؟

    سوال: ایک مشہور مرشد ہے وہ بعض جاہی باہی امور میں مدت دراز سے ملوث پائے گئے بہت سارے خلفاء نے ان کے ساتھ بیعت کا تعلق توڑ دیا اب خلفاء اور مریدین اب یہ بات دریافت کررہے ہے کہ ہمارا رشتہ سند منقطع ہوا یا نہیں؟اب ہم انکا نام استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر استعمال کر سکتے ہیں تو شریعت میں اسکی نظیر ہے یا نہیں؟نیز نام استعمال نہ کرنے میں اس سلسلہ کے اکابر سے ہمارا رابطہ منقطع ہو جا ئے گا؟پس کیا کرنا چاہئے ؟(برائے کرم جواب سے ممنون و مشکور فرما دیجئے )

    جواب نمبر: 146043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 137-074/B=2/1438

    اگر آپ لوگوں نے اپنے مرشد سے بیعت کا تعلق ختم کرلیا ہے تو کسی نیک بزرگ سے بیعت کا سلسلہ قائم کرسکتے ہیں، جب آپ لوگوں نے اپنا سلسلہ بیعت ختم کردیا ہے تو اب ان کا نام استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، نیا مرشد آپ ہی کے سلسلہ کا ہو تو تعلق منقطع نہیں ہوگا بلکہ قائم رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند