• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 8369

    عنوان:

    مالکی کون ہیں؟ بنا نیت باندھے نماز پڑھنے کے سلسلہ میں کسی حدیث کا حوالہ دیں؟

    سوال:

    مالکی کون ہیں؟ بنا نیت باندھے نماز پڑھنے کے سلسلہ میں کسی حدیث کا حوالہ دیں؟

    جواب نمبر: 8369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2214=1805/ ب

     

    جوحضرات امام مالک بن انس رحمة اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہیں اور ان کے استنباط کردہ مسائل کو مانتے ہیں ان کو مالکی کہا جاتا ہے، مالکی حضرات ارسال کرتے ہیں، آپ مالکی مسلک کے کسی عالم سے اس کی دلیل کے بارے میں جانکاری حاصل کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند