• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 69241

    عنوان: چاروں اماموں كا اختلاف ’’اللہ كی رسی كو مضبوطی سے پكڑلو‘‘ كے خلاف نہیں ہے كیا؟

    سوال: کیا کہتے ہیں مفتیانِ کرام اس بارے میں کہ اللہ پاک صاف طور پر قرآن میں کہہ چکا ہے ”اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور آپس میں فرقہ بازی نہ کرو“ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ائمہ کرام نے دین کو چار ٹکڑوں میں بانٹ لیا اور ایک دین پر متفق نہیں ہوئے، کیا ان کو یہ خبر نہ تھی اللہ کے اس فرمان کے بارے میں؟ اور ایک مسلک والا دوسرے مسلک کے امام کے پیچھے نماز بھی نہیں پڑھ سکتا۔ براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں مجھے سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 69241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1092-1096/B=12/1437

    یہ آپ کی سُوءِ فہمی اور انتہائی جہالت کی بات ہے اگر ذرا بھی قرآن و حدیث کا آپ کو مطالعہ ہوتا تو آپ ایسا جاہلانہ سوال نہ کرتے، الحمد للہ ائمہ اربعہ کا دین ایک ہے یعنی دین اسلام ، جس کی اصل قرآن و حدیث ہے اللہ تعالی نے ان لوگوں کو اجتہاد کے درجہ پر فائز کیاتھا ان حضرات نے امت مسلمہ کے لیے قرآن و حدیث کو سامنے رکھ کر بہت سے مسائل فرعیہ استنباط کئے قرآن میں اللہ تعالی نے مجتہدین کی تعریف فرمائی ہے ان سب کے اصول ایک ہیں صرف فروعی مسائل میں اختلاف ہے جو بلاشبہ امت کے لیے رحمت ہیں۔ قرآن و حدیث سے ہٹ کر انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند