• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 6734

    عنوان:

    رفع یدین حدیث کی چھ صحیح کتابوں میں ملتا ہے اور یہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ تو پھر جولوگ رفع یدین کرتے ہیں اور جو نہیں کرتے، توہمارے اوپر کیا حکم ہے؟

    سوال:

    رفع یدین حدیث کی چھ صحیح کتابوں میں ملتا ہے اور یہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ تو پھر جولوگ رفع یدین کرتے ہیں اور جو نہیں کرتے، توہمارے اوپر کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 6734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1780=1293/ ب

    آپ اگر حنفی ہیں تو حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے یہاں راجح قول رفع یدین نہ کرنے کا ہے، اسی پر آپ عمل کریں۔ اوراگر آپ شافعی یا حنبلی ہیں تو رفع یدین ان کے نزدیک کرنا راجح ہے، اس پر عمل کریں۔ اورزیادہ تحقیق اور دلائل مطلوب ہیں تو مولانا حبیب الرحمن اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند کا رسالہ رفع یدین کا مطالعہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند