• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 66148

    عنوان: سلفی دعوی کرتے ہیں کہ دیوبندی پورے قرآن کریم کو اللہ کا کلام نہیں مانتے ہیں، کیا یہ بات درست ہے؟

    سوال: سلفی دعوی کرتے ہیں کہ دیوبندی پورے قرآن کریم کو اللہ کا کلام نہیں مانتے ہیں، کیا یہ بات درست ہے؟

    جواب نمبر: 66148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 912-898/N=9/1437

     

    نام نہاد سلفیوں کا یہ دعوی کہ ”دیوبندی پورے قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ کا کلام نہیں مانتے ہیں“، قطعا غلط و بے بنیاد ہے، تمام علمائے دیوبند پورے قرآن پاک کو اللہ تعالیٰ کا کلام مانتے ہیں؛ بلکہ دیوبندیت کوئی مستقل جماعت ہی نہیں ہے، یہ تو اہل السنة والجماعة کی صحیح ومعتبر ترجمان ہے اور اس کے عقائد وہی ہیں جو اہل السنة والجماعة کے ہیں۔ غالباً نام نہاد سلفیوں کا یہ دعوی ضد وعناد یا غلط فہمی پر مبنی ہے، اللہ تعالیٰ انھیں ہدایت عنایت فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند