• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 61356

    عنوان: کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ غیر مقلد تھے ؟ جبکہ ہمارے ہاں تو غیر مقلد خبیث اور شیطان لوگوں کو کہا جاتاہے ؟ اور امام صاحب کی فقہ سے پہلے کیا سب تابعین و صحابہ کرام سب غیر مقلد تھے؟

    سوال: کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ غیر مقلد تھے ؟ جبکہ ہمارے ہاں تو غیر مقلد خبیث اور شیطان لوگوں کو کہا جاتاہے ؟ اور امام صاحب کی فقہ سے پہلے کیا سب تابعین و صحابہ کرام سب غیر مقلد تھے؟

    جواب نمبر: 61356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1058-1040/N=12/1436-U حضرت امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ مجتہد تھے، آج کل کے غیر مقلدین کی طرح ہرگز غیر مقلد نہیں تھے، آج کل جو غیر مقلد پائے جاتے ہیں، وہ اجماع اور قیاس کی حجیت کے منکر ہیں، تقلید کو بغیر کسی دلیل کے شرک کہتے ہیں، ائمہ مجتہدین پر سب وشتم کرتے ہیں، احکام میں درجہ بندی کا انکار کرتے ہیں اور اختلافی مسائل میں اپنے موقف کو حق اور دوسروں کے موقف کو غلط وباطل قرار دیتے ہیں، جب کہ دوسری طرف بھی دلائل پائے جاتے ہیں وغیرہ وغیرہ؛ اس لیے یہ غیر مقلدین گمراہ اور اہل السنة والجماعة سے خارج ہیں اور اہل حق کی تغلیط کرکے امت میں انتشار وخلفشار پیدا کرنے والے ہیں اور آئے دن ناخواندہ سیدھی سادھی عوام کو اختلافی مسائل میں پریشان کرتے رہتے ہیں؛ اس لیے عوام کو موجودہ دور کے غیر مقلدین سے بہت زیادہ بچنے اور دور رہنے کی تاکید کی جاتی ہے تاکہ وہ بھولی بھالی عوام کو عقائد اور اعمال کے سلسلہ میں شکوک وشبہات میں مبتلا نہ کرنے پائیں، مزید تفصیل کے لیے الکلام المفید فی اثبات التقلید مصنفہ: حضرت مولانا سرفراز خاں صفدر کا مطالعہ فرمائیں، اس میں آپ کو دوسرے جزو کے متعلق بھی تفصیلات مل جائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند