• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 61191

    عنوان: کیا برصغیر( یعنی ہندوستان، پاکستان ) اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان اور اسی طرح برصغیر اور امریکہ ، انگلینڈ اور دنیا کے دیگر ممالک کے دیوبندیوں کے درمیان کوئی فرق ہے؟

    سوال: کیا برصغیر( یعنی ہندوستان، پاکستان ) اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان اور اسی طرح برصغیر اور امریکہ ، انگلینڈ اور دنیا کے دیگر ممالک کے دیوبندیوں کے درمیان کوئی فرق ہے؟

    جواب نمبر: 61191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1321-1425/L=1/1436-U دیوبندی کہے جانے کے حق دار وہی لوگ ہیں جو اکابر علمائے دیوبند کے عقائد ونظریات (جو در حقیقت سلفِ صالحین کے عقائد ونظریات ہیں) سے اتفاق رکھتے ہوں، اورجو اختلاف رکھتا ہے وہ دیوبندی کہے جانے کا حق دار نہیں اس لحاظ سے دیوبند کی طرف منسوب کرنے والے حضرات کے درمیان میں کوئی اختلاف نہیں ہے، خواہ ارہنے والا عالَم کے کسی بھی خطہ کا ہو اور جو اختلاف رکھتا ہے وہ درحقیقت دیوبندی ہی نہیں ہے الا یہ کہ اختلاف ایسے مسئلہ میں کرتا ہو جس میں اختلاف کی گنجائش ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند