• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 57862

    عنوان: دوسرے مسلک کے عالم دین کو غلط یا برا سمجھنا شرعی طور پر کیسا ھے ؟

    سوال: دوسرے مسلک کے عالم دین کو غلط یا برا سمجھنا شرعی طور پر کیسا ھے ؟

    جواب نمبر: 57862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 442-442/M=5/1436-U دوسرے مسلک سے کونسا مسلک مراد ہے؟ اگر دوسرا مسلک برحق ہے جیسے شافعی مسلک، حنبلی مسلک، یا مالکی مسلک تو اس کے عالم کو غلط یا برا سمجھنا درست نہیں اور اگر ناحق اور باطل مسلک مراد ہے تو اس کے عالم کے غلط عقائد ونظریات کو غلط سمجھنا صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند