• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 52942

    عنوان: ائمہ اربعہ کے درمیان اکثر مسائل میں اختلاف كس نوعیت كا ہے؟

    سوال: کہا جاتا ہے کہ چاروں اماموں یا مسالک میں جو اختلافات ہیں وہ فروعی ہیں یعنی افضل اور غیر افضل کے ہیں مگر میں نے مطالعہ سے جو معلومات حاصل کی ہیں اس کے مطابق کچھ مسائل ایسے ہیں جن میں اگر کوئی عمل ایک امام کے نزدیک واجب ہے تو دوسرے کے نزدیک وہ عمل سنت یا مستحب ہے جیسے سجدہ تلاوت ، نماز میں درود شریف کا پڑھنا وغیرہ، اس طرح تو یہ اختلاف افضل یا غیر افضل کا تو نہیں رہا بلکہ اس سے بڑھ کر ہوا؟ کیا یہ صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 52942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 888-596/L=7/1435-U ائمہ اربعہ کے درمیان اکثر مسائل میں اختلاف اولیٰ اور غیر اولیٰ کا ہے، البتہ بعض مسائل ایسے بھی ہیں جن میں اختلاف صرف اولیٰ اور غیراولیٰ کا نہیں ہے بلکہ اس سے بڑھ کر ہے مگر ایسے مسائل کی تعداد بہت کم ہے اس لیے ان کا اعتبار نہ کرتے ہوئے یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ ائمہ اربعہ کے درمیان اختلاف اولیٰ اور غیر اولیٰ کا ہے ورنہ بعض مسائل میں اختلاف صرف اولیٰ اور غیراولیٰ کا نہیں ہے جو اہل علم پر مخفی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند