• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 52324

    عنوان: گر شافعی وغیرہ کے پاس اگر مستند احادیث ہیں رفع یدین اور طلاق ثلاثہ کے بارے میں تو ہم حنفی اس پر کیوں نہیں عمل کرتے ہیں؟

    سوال: میں بحرین میں کام کرتاہوں اور یہاں اکثر لوگ شافعی ہیں یا حنبلی ۔ میں ہندوستانی ہوں اور حنفی مسلک پر عمل کرتاہوں۔ پاکستان کے علماء جو یہاں پڑھتے ہیں اردو زبان میں مستند احادیث کے حوالے سے رفع یدین ، طلاق کے موضوع پر تقریر کرتے ہیں نیزحنفی علماء اور حنفی مسلک پر تنقید کرتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ گر شافعی وغیرہ کے پاس اگر مستند احادیث ہیں رفع یدین اور طلاق ثلاثہ کے بارے میں تو ہم حنفی اس پر کیوں نہیں عمل کرتے ہیں؟ یا پھر ان کے عووٴں کا جواب کیوں نہیں دیتے ہیں؟براہ کرم، جواب دیں ، کیوں کہ میرے اکثر احباب حیدر آباد کے ہیں اور ان کو بھی اسی طرح کا شبہ ہے۔

    جواب نمبر: 52324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1092-1092/M=9/1435-U حنفی علماء اور حنفی مسلک پر تنقید کرنے والے لوگ ”غیرمقلدین“ ہوں گے جو خود کو اہل حدیث کہتے ہیں، کیوں کہ طلاق ثلاثہ کے بارے میں ائمہ اربعہ کا کوئی اختلاف نہیں ہے، چاروں ائمہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ایک مجلس کی تین طلاقیں، تین ہی شمار ہوں گی، بہر حال فقہ حنفی بھی صحیح اور مستند احادیث سے ثابت ہے اور معترضین کے اعتراضات کا حنفی علماء نے مدلل جواب دیا ہے اور احناف کے پاس بھی ترک رفع پر مستند روایات موجود ہیں، تفصیلی بحث مع دلائل کے لیے دیکھئے رفیع یدین کے رد پر حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند کا رسالہ اور طلاق کے موضوع پر حضرت مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب کا رسالہ”عمدة الاثاث فی الطلقات الثلاث“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند