• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 5197

    عنوان:

    قرآن و حدیث کی موجودگی میں ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    سوال:

    قرآن و حدیث کی موجودگی میں ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 5197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی878=761/ ب

     

    قرآن و حدیث سے مسائل کے استخراج و استنباط کا ملکہٴ تامہ چونکہ ہرایک کو حاصل نہیں ہے، اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان حضرات کو رسوخ فی العلم کے ساتھ استخراج و استنباط کا ملکہٴ تامہ عطا فرمایا تھا۔ البتہ ان چاروں اماموں میں اتباع کے انحصار کی وجہ یہ ہے کہ ان چاروں اماموں کے علاوہ اور کسی امام کا مسلک مدون نہیں ہے، پھر تقلید شخصی کی وجہ یہ ہے کہ اگر ہرایک کے مسلک کا ایک ساتھ اتباع کیا جائے تو پھر یہ اتباع شریعت نہ ہوگا بلکہ اتباعِ خواہشاتِ نفسانی ہوجائے گا، جو مطلوب نہیں ہے، اسی وجہ سے تقلید شخصی ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند