• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 43195

    عنوان: غیر مقلدین کو فتنہ کہا جا سکتا ہے یا نہیں اگر ہاں تو کیوں؟

    سوال: غیر مقلدین کو فتنہ کہا جا سکتا ہے یا نہیں اگر ہاں تو کیوں؟

    جواب نمبر: 43195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 196-152/B=2/1434 غیرمقلدین اس وقت بلاشبہ مسلمانوں کے لیے فتنہ بنے ہوئے ہیں، ہرجگہ وہ اپنے آپ کو اہل حق اوردوسرے تمام مسلمانوں کو مشرک کہتے ہیں، اپنے کو عامل بالحدیث اوردوسروں کو تارک حدیث قرار دیتے ہیں، جنات کی طرح ان کی ٹولی گاوٴں میں گھومتی پھرتی ہے اور بے پڑھے لوگوں کو ورغلاتی ہے، اور کچھ بہت پڑھے لوگوں کو بہت موٹی رقم دے کر انھیں اپنی جماعت میں داخل کررہی ہے، یہ فتنہ ہی نہیں بلکہ زبردست فتنہ ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند