• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 39784

    عنوان: نفس تقلید اور تقلید شخصی دونوں ہی شرعاً واجب ہیں

    سوال: حضرت مجھ سے اہل حدیث حضرت اکثر سوال کرتے ہیں کہ تقلید واجب کیوں ہے؟ اس پر دلیل دو قرآن سے یا حدیث سے یا کسی صحابی کا قول یا کسی امام مجتہد کا قول بتاؤ کہ تقلید واجب ہے ؟براہ کرم، دلیل دیں حوالے کے ساتھ۔

    جواب نمبر: 39784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 498-476/N=7/1433 نفس تقلید اور تقلید شخصی دونوں ہی شرعاً واجب ہیں اور دونوں کا وجوب قرآن وحدیث کی بے شمار نصوص سے صراحة اور دلالةً ثابت ہے، فتوی میں صرف ایک دو آیت یا حدیث لکھ دینے سے آپ غیرمقلدین سے مناظرہ کرنے کا ان کے اعتراضات کے جواب دینے کے اہل ولائق نہیں ہوجائیں گے، اس کے لیے آپ کو غیرمقلدین سے متعلق مسائل پر تفصیلی مطالعہ کرنا ہوگا، اس لیے آپ پہلے تقلید کے موضوع پر تفصیلی مطالعہ کریں؛ بلکہ اس میدان میں کام کرنے والے احناف علمائے کرام کی خدمت میں رہ کر استفادہ کریں،پھر غیرمقلدین کو تقلید سے متعلق ان کے اعتراضات کا جواب دیں، اور تقلید کے موضوع پر حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب: تقلید کی شرعی حیثیت نہایت بہترین کتاب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند