• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 32895

    عنوان: میراذہنی رجحان امام شافعی کی طرف زیادہ ہے ، میرا قلبی سکون امام شافعی کی تقلید میں ہے

    سوال: میں نے پوچھا تھا کہ میں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تقلید چھوڑ کر امام شافعی کی تقلید کرسکتاہوں تو آپ نے جواب کہا کہ کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں ؟ وجہ بتائیں۔ جناب مفتی صاحب!میں اس لیے چھوڑ نا چاہتاہوں کہ میراذہنی رجحان امام شافعی کی طرف زیادہ ہے ، میرا قلبی سکون امام شافعی کی تقلید میں ہے، بس اس وجہ سے ۔ باقی اور کوئی وجہ نہیں ہے۔ میں اس مسئلہ میں غلطی پر ہوں تو براہ کرم، بتائیں تاکہ میں اس سے باز آجائوں۔

    جواب نمبر: 32895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1326=812-7/1432 ذہنی رجحان نہ دلیل شرعی ہے نہ حجت شرعیہ کے درجہ میں ہے، بلکہ ذہنی رجحان پر اس سلسلہ میں قدم اٹھانے کا نتیجہ بے شمار مفاسد وخرابیوں میں ابتلاء ہے، پس آپ غلطی پر ہیں، اپنے اس عزم سے باز آئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند