• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 32413

    عنوان: کیا میں دیوبند ی فرقہ کے ساتھ اسلام پر عمل کروں؟کیامیں تمام علماء کی بات سنوں اور جو دیوبندی علماء کہیں اس پر عمل پیرارہوں؟

    سوال: میں پوچھنا چاہتاہوں کہ مذہب اسلام انسانوں کے لیے بھیجا گیا تاکہ وہ متحد رہیں، لیکن سب سے پہلے وہ عباسی اور اموی میں بٹ گئے ، پھر چاروں اماموں نے رہن سہن اور طریقے عبادت میں مسلمانوں کی رہنمائی کی اور پھر اہل سنت سنی اور دیوبندی وغیرہ تقسیم ہوگئے۔ میری عمر 18/ سال ہے ، میں نے یہ سمجھا ہے کہ یہ ہمارے لیے ممکن نہیں یا ہم اس قدر کمزور ہیں کہ ہم از خود قرآن وحدیث ، اجتہاد اور قیاس کی تحقیق کرکے صحیح راہ متعین کرسکیں۔ میر ے والد اہل سنت دیوبندی ہیں اور میں بھی اس فرقہ کو بہت مانتاہوں اور احترام کرتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں دیوبند ی فرقہ کے ساتھ اسلام پر عمل کروں؟کیامیں تمام علماء کی بات سنوں اور جو دیوبندی علماء کہیں اس پر عمل پیرارہوں؟ میرے ذہن میں بہت سے سوالات گردش کررہے ہیں۔ میں مضبوطی سے ایک رسی پکڑنے کی کوشش کررہا ہوں ، اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کررہا ہوں اور تمام لوگوں (دوست، رشتہ دار ، فیملی وغیرہ )کے ساتھ تعلق بنائے رکھنا چاہتاہوں، لیکن اب تک اس کے لیے مجھے کوئی راستہ سمجھ میں نہیں آیا ہے۔ ایساکرنے کے لیے میرے خیال میں پہلے مجھے اپنا ذہن صاف کرنا چاہئے۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔ اللہ کی رحمت آپ کے ساتھ ہو۔

    جواب نمبر: 32413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1242=770-7/1432 حضراتِ اکابر علمائے دیوبند اور ان کے متبعین الحمد للہ اہل سنت والجماعت ہیں، اتباعِ سنت کو دل وجان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں، خلافِ سنت امور سے اجتناب کرتے ہیں، اعتدال ان کا طرہٴ امتیاز ہے، حدودِ شرعیہ میں رہتے ہوئے مسلمانوں میں باہم اتفاق واتحاد کے لیے کوشاں رہتے ہیں، قرآن کریم حدیث شریف کو مشعل راہ بناتے ہیں، آپ اور آپ کے والدین ان سے وابستہ ہیں فالحمد للہ علی ذلک، حیات المسلمین (ب) فضائل اعمال (ج) اصلاح الرسوم (د) جزاء الاعمال کو مطالعہ میں اہتمام سے رکھیں۔ نوٹ: جواب درست ہے سوال میں ”تمام علماء کی بات سنوں“ سے سائل کی مراد کیا ہے؟ سائل کو اتنا سمجھ لینا چاہیے کہ غیر مستند علما یا غیر مسلک کے علما کی باتیں سننے سے ذہنی انتشار پیدا ہوگا اور اگر پیدا ہونے والے اشکالات کے دفعیہ کے لیے اس کے پاس پختہ اور گہرا علم نہ ہو تو پریشانی میں پڑسکتا ہے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند