• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 30266

    عنوان: (۱) قرآن وحدیث ، صحابہ کے اعمال ہونے کے بعد بھی تقلید کیوں ضروری ہے؟(۲) تقلید ایک ہی امام کی کیوں ضروری ہے؟(۳) کیا ایک عام آدمی قرآن کو معنی کے ساتھ پڑھ سکتاہے اگر نہیں تو وجہ کیا ہے؟

    سوال: (۱) قرآن وحدیث ، صحابہ کے اعمال ہونے کے بعد بھی تقلید کیوں ضروری ہے؟(۲) تقلید ایک ہی امام کی کیوں ضروری ہے؟(۳) کیا ایک عام آدمی قرآن کو معنی کے ساتھ پڑھ سکتاہے اگر نہیں تو وجہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 30266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (۱) تقلید کا مفہوم آنجناب کے ذہن میں کیا ہے؟ 
    (۲) تاکہ آدمی نفس کی بے قیدی اور اتباع ہویٰ سے محفوظ رہے۔
    (۳) کسی معتبر مستند اور صحیح العقیدہ عالم دین کی نگرانی و راہنمائی میں پڑھ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند