• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 2588

    عنوان:

    میں نے سنا ہے کہ تمام حنفی سنی ہوتے ہیں، تو پھر دیوبند اور بریلوی دونوں سنی ہونے کے باوجود کیوں لڑتے ہیں؟

    سوال:

    میں نے سنا ہے کہ تمام حنفی سنی ہوتے ہیں، تو پھر دیوبند اور بریلوی دونوں سنی ہونے کے باوجود کیوں لڑتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 42/ ج= 42/ ج

     

    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے جن مسائل کو قرآن و حدیث سے مستنبط فرمایا ہے ان کی فہم پر اعتماد کرتے ہوئے ان مسائل پر عمل کرنے والے کو حنفی کہتے ہیں۔ اور سنت کا وہ طریق جس پر صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے اس کے پیروکار کو سنی کہتے ہیں۔ علمائے دیوبند اور علماء بریلی دونوں ہی حنفی سنی ہیں۔ البتہ بعض عقائد و مسائل کی تشریح و تعبیر میں علماء بریلوی نے جمہور علماء اہل سنت والجماعت اور جمہور علماء احناف کے طریق سے انحراف کیا ہے اور راہِ اعتدال و صواب سے دور ہٹ گئے ہیں، یہی عقائد و مسائل دونوں جماعتوں کے نزدیک محل اختلاف ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند