• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 24448

    عنوان: جب حضرت عیسی علیہ والسلام آخر میں تشریف لائیں گے تو کیا آپ کا مذہب حنفی ، حنبلی، شافعی یا مالکی ہوگا؟یا اہل حدیث ؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    سوال: جب حضرت عیسی علیہ والسلام آخر میں تشریف لائیں گے تو کیا آپ کا مذہب حنفی ، حنبلی، شافعی یا مالکی ہوگا؟یا اہل حدیث ؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 24448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1305=1305-9/1431

    بعض حضرات نے لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام حنفی مذہب کے مطابق فیصلے فرمائیں گے، لیکن حافظ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ نے اس کی تردید کی ہے اور فرمایا کہ ”اس کی کوئی اصل نہیں ہے“ اور ایک نبی کی جلالت شان سے یہ بات بعید بھی ہے کہ وہ کسی مجتہد کی تقلید کریں، خود مجتہد ہوں گے اور اپنے اجتہاد سے فیصلے کریں گے: لکن لا دلیل في ذلک علی أن نبي اللہ عیسی علی نبینا وعلیہ الصلاة والسلام یحکم بمذہب أبي حنیفة․․․․․․ ولہذا قال الحافظ السیوطي في رسالة سمّاہا الإعلام ما حاصلہ: إن ما یقال إنہ یحکم بمذہب من المذاہب الأربعة باطل لا أصل لہ وکیف یظن بنبيّ أنہ یقلد مجتہدًا مع أن المجتہدین آحاد ہذہ الأمة لا یجوز لہ التقلید وإنما یحکم بالاجتہاد إلخ (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند