• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 2241

    عنوان:

    حنفی مسلک صحیح ہے تو کیا بریلوی بھی صحیح ہیں وہ بھی امام ابو حنفیہ رحمة اللہ کو مانتے ہیں۔ کون صحیح پر ہیں دیوبندی یا بریلوی؟

    سوال:

    حنفی مسلک صحیح ہے تو کیا بریلوی بھی صحیح ہیں وہ بھی امام ابو حنفیہ رحمة اللہ کو مانتے ہیں۔ کون صحیح پر ہیں دیوبندی یا بریلوی؟

    جواب نمبر: 2241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1489/ ب= 1316/ ب

     

    حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی اپنے اپنے اماموں کے فقہی مسائل مستنبطہ پر عمل کرتے ہیں، ہرایک کا مسلک صحیح ہے، اگر کوئی حنفی یا شافعی ہوتے ہوتے بدعات کو اور غلط رسوم کو اپنائے یا فسق و فجور کرے تو وہ اپنی بدعملی اور معصیت کی وجہ سے گنہ گار ہوگا۔ بریلوی اپنے حنفی مسلک کے اعتبار سے صحیح ہیں اور اپنی بدعات وخرافات کی حیثیت سے گمراہ ہیں، جس طرح مسلمان ہوتے ہوئے آدمی چوری کرتا ہے، شراب پیتا ہے، رشوت لیتا ہے اپنے مسلمان بھائی کی آبروریزی کرتا ہے۔ پھر بھی مسلمان باقی رہتا ہے البتہ وہ ان گناہوں کی وجہ سے مجرم قصور وار اور گنہگار کہلائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند