• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 169255

    عنوان: سورہٴ فاتحہ کی آیتوں پر جو جواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے وہ مقتدیوں كے لیے کیسے ہوگا؟

    سوال: حدیث میں ہے کہ فاتحہ رب اور بندے کے درمیان تقسیم ہے ، نمازی کے ہر آیت پڑھنے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب آتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ جس شخص نے ساری زندگی صرف فرض نماز با جماعت ادا کی ہے وہ کیسے اس حدیث کا مصداق بن سکتا ہے کیونکہ ہم تو امام کے پیچھے فاتحہ نہیں پڑھتے ۔

    جواب نمبر: 169255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 785-657/H=07/1440

    حدیث شریف میں ہے کہ امام کی قرأت مقتدی کی قرأت ہے اللہ تعالی کی طرف سے جو جواب آتا ہے وہ امام کے توسط سے مقتدیوں کے حق میں بھی جواب ہوتا ہے اگرچہ آپ تو نہیں پڑھتے مگر جس امام کے پیچھے آپ نماز پڑھتے ہیں وہ تو پڑھتے ہیں جو شخص ساری زندگی فرض نماز پر ہی اکتفاء کرتا ہے اُس کا حال بھی عجیب ہے اللہ پاک سب کو دین کی صحیح فہم عطاء فرمائے آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند