• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 154285

    عنوان: غیر مقلد کی طرف سے تقلید کے رد پر ابوالوفاء علی بن عقیل بن محمد بن عقیل البغدادی الحنبلی کا قول

    سوال: ایک غیر مقلد تقلید پر رد کرنے کے لیے یہ قول پیش کیا ہے ۔ برائے مہر بانی وضاحت فرمائیں ابن الجوزی رحمہ الله کے استاذ ابو الوفاء علی بن عقیل بن محمد بن عقیل البغدادی الحنبلی رحمہ الله (متوفی 512 ھ) نے فرمایا تھا، یہ وہ راستہ ہے جس میں لوگوں کی تعظیم (ہوتی) ہے اور دلیلوں کو ترک کردیا جاتا ہے اور یہی تقلید ہے پس اس راستے پر سب سے پہلے چلنے والا شیطان ہے ۔کتاب الفنون، جلد:3، صفحہ:604

    جواب نمبر: 154285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1387-1387/N=1/1439

    علامہ ابن الجوزی کے استاذ: ابو الوفا علی بن عقیل بن محمد بن عقیل بغدادی حنبلی، خود مقلد ہیں، وہ تقلید کے متعلق اس طرح کی بات کیسے کہہ سکتے ہیں، ممکن ہے کہ انہوں نے یہ بات اندھی تقلید کے متعلق کہی ہو جیسے کفار ومشرکین آنکھ بند کرکے اپنے آبا واجداد کی تقلید کرتے تھے۔ اور میرے پاس کتاب الفنون نہیں ہے، اگر کتاب الفنون سے متعلقہ صفحہ کی عکس ارسال کیا جائے تو سیاق وسباق کی روشنی میں اس پر مزید غور کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند