• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 153377

    عنوان: غیر مقلد کی طرف سے فقہ حنفی کی کتاب عالمگیری پر اعتراض

    سوال: ایک غیر مقلد نے فقہ حنفی کی کتاب عالمگیری سے ایک مسئلہ پیش کیا ہے ۔ اس کی کیا وجہ کی ایسا کیسے ممکن ہے جو ایسا مسئلہ لکھا گیا۔ میرے پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم بھی غیر مقلد کو جواب دینے کے قابل ہوں۔ اذا نزل للرجال لبن فارضع بہ صبیا لا تثبت بہ حرمة الرضاع۔ اگر مرد کا دودھ اتر آیا اور ایک بچے کو پلا دیا گیا تو حرمت ثابت نہیں ہو گی۔ (عالمگیری ص: ۴۴۳)

    جواب نمبر: 153377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1263-1158/H=11/1438

    مرد کے پستان سے جو مادہ نکلتا ہے خواہ دودھ جیسی رنگت ہی کا ہو اُس مادہ پر شرعاً دودھ کا حکم نہیں ہوتا اور جب وہ دودھ نہیں ہے تو اس پر دودھ کے احکام بھی متفرع نہیں ہوتے منجملہ دیگر احکام کے یہ بھی ہے کہ اس سے حرمت کا تحقق نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند