• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 146328

    عنوان: مقلدین حضرات اپنے امام کی تقلید ان ہی مسائل میں کرتے ہیں جہاں قرآن و حدیث میں صاف حکم مذکور نہیں

    سوال: غیر مقلدین امام مزنی کے اس قول سے تقلید کا رد کرتے ہیں.\n\nﺍﻣﺎﻡ ﺍﻟﻤﺰﻧﯽ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :\n\nﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﯾﮧ ﮐﺘﺎﺏ ‏( ﺍﻣﺎﻡ ‏) ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺍﺩﺭﯾﺲ ﺍﻟﺸﺎﻓﻌﯽ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻋﻠﻢ ﺳﮯ ﻣﺨﺘﺼﺮ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﮯ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﺮﺍ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻣﺎﻡ ﺷﺎﻓﻌﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻘﻠﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻘﻠﯿﺪ ﺳﮯ ﻣﻨﻊ ﻓﺮﻣﺎ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ‏( ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ) ﺍﭘﻨﮯ ﺩﯾﻦ ﮐﻮ ﭘﯿﺶ ﻧﻈﺮ ﺭﮐﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ ﮐﺮﮮ۔ \n\n‏( ﺍﻻﻡ / ﻣﺨﺘﺼﺮﺍﻟﻤﺰﻧﯽ ﺹ۱ ‏)\n\nبرائے مہربانی اسکا جواب دیں.

    جواب نمبر: 146328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 230-221/M=2/1438

    غیر مقلدین کا رد تقلید پر حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے قول مذکور سے بھی استدلال تام نہیں ہوتا، اگر امام شافعی رحمہ اللہ کی جانب مذکورہ قول کی نسبت صحیح اور ثابت ہے تو مطلب واضح ہے کہ صحیح حدیث کے مقابلے میں میری بات کی پیروی نہ کرو، مقلدین حضرات اپنے امام کی تقلید ان ہی مسائل میں کرتے ہیں جہاں قرآن و حدیث میں صاف حکم مذکور نہیں ہے قرآن و حدیث میں جو حکم صاف موجود ہے اس میں نہ کسی امام کی تقلید کی جاتی ہے نہ اس کی ضرورت ہے پس غیر مقلدین کا امام شافعی رحمہ اللہ کے قول مذکور سے رد تقلید پر استدلال درست نہیں۔

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند