• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 11020

    عنوان:

    آپ کے اکثر سوالات کے جواب میں کچھ اس طرح کا لکھا ہوتا ہے کہ ?یہ حنفی مذہب سے ہے? یا بات حنفی مذہب کی ہے? یا ?شافعی مذہب کی? ، مذہب تو ایک ہی ہے یعنی اسلام۔ آپ کیوں اس کو حنفی مذہب کہتے ہیں، مسلک تو کہا جاسکتا ہے۔ جو مذہب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے وہ تو اسلام ہے ان کے بعد کوئی اپنے نام سے مذہب کا حوالہ یا مذہب کا نام کیسے رکھ سکتا ہے۔ میں حنفی مسلک تو مانتا ہوں اور اس پر عمل پیرا بھی ہوں لیکن آپ کے لکھے ہوئے سے شبہ میں پڑ جاتا ہوں اور کسی اور طرف جانے کو دل کرتا ہے جو اس چیز سے مبرا ہو۔ بے شک حنفی مسلک کی ہر بات سو فیصد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہے لیکن مذہب تو اسلام ہی کہنا چاہیے۔ برائے مہربانی تسلی بخش جواب دیں اور میری رہنمائی فرمائیں تاکہ میں بھٹکنے سے بچ سکوں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 425=425/م

    مذہب اسلام میں لفظ مذہب دین اور دھرم کے معنی میں ہے جب کہ حنفی مذہب یا شافعی مذہب میں لفظ مذہب، یہ مسلک کے معنی میں ہے، ایک ہی لفظ نسبت واضافت کے فرق سے مختلف معنی میں استعمال ہوتا ہے، ایسا عرف میں شائع وذائع ہے، لہٰذا کسی شبہ میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند