• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 10337

    عنوان:

    میں بہت سارے جوابات میں دیکھتا ہوں کہ حنفی اس کو کرسکتے ہیں ، شافعی اس کوکرسکتے ہیں ، جب کہ قیامت کے دن یہ دیکھا جائے گا کہ کیا ہم نے اللہ کے احکام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کی پیروی کی نہ کہ حنفی اور شافعی کی۔جب ہم کہتے ہیں کہ تمام امام صحیح ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک چیز شافعی کے ذریعہ سے کی جائے اور وہی چیز حنفی کے ذریعہ سے نہ کی جائے؟ مثلاً ایک جواب میں یہ لکھا ہے کہ دوسری جماعت اسی مسجد میں جائز نہیں ہے حنفی ہونے کی صورت میں لیکن شافعی ہونے کی صورت میں یہ جائز ہے۔ ایک مزیدمثال حرم میں شافعی کسی بھی وقت نماز پڑھ سکتا ہے ،اس میں مکروہ وقت بھی ہے جب کہ حنفی مکروہ وقت میں نہیں پڑھ سکتا ہے۔ برائے کرم اس کی وضاحت فرماویں کیوں کہ میں اس سلسلہ میں بہت زیادہ فکر مند ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 117=117/ م

    بلاشبہ قرآن وسنت کی پیروی ہی اصل چیز ہے، لیکن حنفی، شافعی، حنبلی اور مالکی مذاہب کی پیروی یہ قرآن وسنت سے ہٹ کر نہیں ہے بلکہ یہ مذاہب بھی قرآن وسنت اور اصول شریعت کی روشنی میں بیان کردہ مسائل واحکام ہی کے نام ہیں، اور یہ ناممکن نہیں ہے کہ ایک چیز حنفی مسلک کی رو سے ناجائز ہو اور وہی چیز شافعی مسلک میں جائز ہو کہ یہ نصوص فہمی اور مقصد شریعت تک پہنچنے کا نظریاتی اختلاف ہے، جیسے دنیاوی قوانین ودفعات کی توضیح وتشر یح میں وکلاء کے درمیان آپسی اختلاف پایا جاتا ہے، پس آپ اس سلسلے میں زیادہ فکر مند نہ ہوں، اور آپ اگر حنفی ہیں تو اسی پر مضبوطی سے قائم رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند